19 اگست 2013 - 19:30
پریس ٹی وی کا یو ٹیوب اکاونٹ بند

يو ٹيوب نے اسرائيلی - امريکي لابي کے دباؤ ميں آکر کوئي اطلاع ديئے بغير ايران کے نيوزچينل پريس ٹي وي کے پيج کو ان ايکٹوي کرديا ہے۔

ابنا: پريس ٹي وي کے شعبہ خبر کے ڈائريکٹر حميد رضا عمادي نے اس اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل کمپني نے اپنے اس اقدام کے بارے ميں کسي قسم کي  وضاحت بھي پيش نہيں کي ہے۔
حميد رضاعمادي کا کہنا تھا کہ ايسا اسرائيل کے مجرمانہ اقدامات کا پردہ چاک کرنے کي وجہ سے کيا گيا ہے۔ اے ڈي ايل نامي امريکي - اسرائيلي لابي نے اپني ويب سائٹ پر ايک بيان جاري کيا ہے جس ميں پريس ٹي وي پر الزام لگايا گيا ہے کہ وہ يورپ کي جانب سے سيٹلائيٹ نشريات پر عائد پابنديوں کو بائي پاس کرکے اپنے لائيو پروگرام يوٹيوب، انٹرنيٹ اور موبائيل فون کے ذريعے پيش کررہا ہے۔
اس مقالے ميں دعوي کيا گيا ہے کہ اے ڈي ايل  نے پريس ٹي وي کے بارے ميں اپني تشويش سے يو ٹيوب کو آگاہ کرديا ہے۔
مقالے ميں يہ بھي دعوي کيا گيا ہے کہ امريکہ، يورپي يونين اور ديگر عالمي اداروں اور تنظيموں کي جانب سے ايران کو الگ تھلگ کرنے کي کوششوں کے باوجود پريس ٹي وی کي نشريات بدستور جاري ہيں۔
يہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروري ہے کہ پريس ٹي وي نے عالمي ذرائع ابلاغ کے ميدان ميں بالکل نئي سوچ کے ساتھ قدم رکھا ہے جس کي وجہ سے اسے دوہزار بارہ  کے  بعد سے يورپي حکومتوں اور سيٹلائٹ کمپنيوں کے شديد دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

.......

/169